حکومت وِد ہولڈنگ ٹیکس اور ایمنسٹی سکیم فوری ختم کرے، خالد پرویز

حکومت وِد ہولڈنگ ٹیکس اور ایمنسٹی سکیم فوری ختم کرے، خالد پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر )صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ حکومت بینک ٹرانزیکشن پر وِد ہولڈنگ ٹیکس اور چھوٹے تاجروں کے نام پر شروع ہونے والی ایمنسٹی سکیم فوری ختم کرے۔ یہ ایمنسٹی سکیم کالے دھن کو سفید کرنے کااین آر او ہے۔ اس سے چھوٹے تاجروں کو ہرگز کوئی فائدہ نہیں اس سے صرف ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو فائدہ ہوگا۔ اگر حکومت نے اسے واپس نہ لیا اور وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا تو 20جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے تاجر کنونشن میں اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز تاجر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں ملک بھر کے تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آب پارہ چوک پر دھرنا دیا اور وِد ہولڈنگ ٹیکس اور ایمنسٹی سکیم نامنظور کی نعرے بازی کی گئی۔ کنونشن سے سیکریٹری جنرل عبدالرزاق ببر، صدر آل پاکستان تاجر اتحاد محمد کاشف چوہدری، صدر فیصل آباد شاہد رزاق سکّا، صدر بلوچستان عبدالقیوم آغا، صدر خیبر پختونخوا شرافت علی مبارک ، صدر سندھ تاجر اتحاد شیخ ارشاد، صدر راولپنڈی شیخ محمد صدیق، صدر کمالیہ محمد ارشد، جنرل سیکریٹری لاہور طیب میر، صابر جٹ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ پنڈال میں سینکڑوں تاجر رہنما موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -