خورشید شاہ کی صحافی سلمان مسعود کے گھر پر سکیورٹی ایجنسی کے چھاپے کی شدید مذمت

خورشید شاہ کی صحافی سلمان مسعود کے گھر پر سکیورٹی ایجنسی کے چھاپے کی شدید ...

اسلام آباد(پ ر )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے انگریزی اخبار دی نیشن اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر سلمان مسعود کے گھر پر ایک سکیورٹی ایجنسی کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہری آزادی اور نجی رہائش گاہ کی سخت خلاف ورزی ہے۔ سلمان مسعود امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے پاکستان میں نمائندہ بھی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ایک صحافی کو اس طرح پریشان کرنا نہ صرف یہ کہ جمہوری اقدار کے منافی ہے بلکہ یہ انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے واقعہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید : علاقائی