تعلیم کے شعبے میں بہتری کیلئے مزید20ارب روپے کے فنڈز جاری

تعلیم کے شعبے میں بہتری کیلئے مزید20ارب روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد(اے این این) وفاقی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے مزید20ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ،پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے متعلق پروگرام پر عمل درآمد کے لئے10 ارب روپے سے زائدکے فنڈز الگ سے جاری کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تعلیم کے شعبے کو بہتربنانے کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت اب تک 19 ارب57 کروڑ60 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ وزارت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے سے متعلق پروگرام پر عمل درآمد کے لئے10 ارب روپے سے زائدکے فنڈز جاری کئے ہیں ۔پلاننگ کمیشن کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران حکومت نے سرکاری شعبے کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے۔

مزید : علاقائی