پریانکا چوپڑا امریکہ میں برفباری سے محظوظ رہنے لگی

پریانکا چوپڑا امریکہ میں برفباری سے محظوظ رہنے لگی

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ امریکہ میں برفباری سے محظوظ ہونے لگیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ میں اس وقت امریکہ میں ہوں اور برفباری سے محظوظ ہو رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ کیساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی کامیابی کو انجوائے کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے برفباری اچھی لگتی ہے میں نے اس وجہ سے یہاں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پروڈکشن کے میدان میں اپنے پراجیکٹس مکمل کرنے کیلئے ہی قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میڈم جی‘‘ پر کام ابھی رک گیا ہے لیکن جلد شروع ہو گا یہ بھنڈارکر کا پراجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں۔میرے اپنے عزائم اور مقاصد ہیں میں ان کو مدنطر رکھتی ہوں اور کام کر رہی ہوں۔

مزید : کلچر