اچھا ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ہوگا تو فلم میں کام کروں گی،سونو علی

اچھا ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ہوگا تو فلم میں کام کروں گی،سونو علی
 اچھا ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ہوگا تو فلم میں کام کروں گی،سونو علی

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور اداکارہ و ماڈل سونو علی نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں ضائع کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔سونو علی نے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے شک آپ تھوڑا کام کر لیں مگر آپ کا کام ایسا ہو کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔

مزید : کلچر