شاہد کپور کا ملائیکہ اروڑا کو خیر سگالی کا تحفہ،کشیدگی کم ہو گئی

شاہد کپور کا ملائیکہ اروڑا کو خیر سگالی کا تحفہ،کشیدگی کم ہو گئی
 شاہد کپور کا ملائیکہ اروڑا کو خیر سگالی کا تحفہ،کشیدگی کم ہو گئی

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ سٹار شاہد کپور نے خیر سگالی کے طور ملائیکہ اروڑا کو تحفہ بجھوایا ہے جس کا ملائیکہ اروڑا نے سماجی رابطوں کی ایک ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شاہد کپور کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے کچھ عرصہ قبل ایک ریالٹی شو کے دوران جج کے فرائض سرانجام دیئے تھے ۔ اس موقع پر دونوں کے درمیان بعض اختلافات پیدا ہوگئے تھے ۔ اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ دونوں سٹارز ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات خوشگوار بنانے میں مصروف ہیں۔ملائیکہ اروڑا نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ مذکورہ ریلٹی شو کے دوران انہوں نے شاہد کپور کیساتھ بہترین وقت گذارا۔

مزید : کلچر