لاہورچڑیاگھرسے موبائل چوربچوں کا4رکنی گروہ گرفتار

لاہورچڑیاگھرسے موبائل چوربچوں کا4رکنی گروہ گرفتار

لاہور(وقائع نگار)لاہورچڑیا گھرمیں موبائل چوری کرنے والے بچوں کا گروہ پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پرسینکڑوں سیاح لاہورچڑیاگھرکارخ کرتے ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں سے لاہورچڑیا گھرانتظامیہ کو زومیں جیبیں کٹنے اورموبائل چوری ہونیکی شکایات وصول ہو رہی تھیں۔جس پرچڑیاگھرانتظامیہ نے کڑی نگرانی کرتے ہوئے چارنوعمربچوں کے ایک گروہ کاسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سراغ لگالیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح بارہ سے پندرہ سال کی عمرکے چار لڑکے چڑیا گھرمیں داخل ہوتے ہیں اور رش کی جگہ پر موقع ملتے ہی لوگوں کو ان کے مہنگے موبائلز سے محروم کر دیتے ہیں۔ چاروں بچے مختلف مقامات پرعلیحدہ علیحدہ واردات کرتے ہیں اور کسی پیشہ ور چور کی طرح نہایت صفائی سے رفو چکرہوجاتے ہیں۔ سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے لاہورچڑیا گھرانتظامیہ نے ان بچوں کوپکڑ کران سے اقبال جرم کروایا۔ملتان سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کے نام کامران،اسامہ ،واجد اور داؤد ہیں۔بچوں نے موبائلزچوری کی وارداتوں کی تفصیلات بتائیں ۔جس کے بعد تھانہ سول لائن کے حوالے کر دیا گیا۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی