فیروزوالہ،8بچوں کی ماں سمیت 3خواتین اغوا
فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) فیکٹری ایریا اور شرقپور میں تین عورتیں اغواء ہو گئیں ۔قصبہ شرقپور خورد میں 8بچوں کی ماں (ص) اغواء ہو گئی فیکٹری ایریا پولیس نے مغویہ کے بیٹے کی رپورٹ پر اسماعیل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ نظام پورہ میں سرور اور انور وغیرہ نے ایک جواں سالہ لڑکی ( ر) کو اغواء کر لیا ۔ شرقپور میں شاہد اور ندیم وغیرہ نے محنت کش کی بیٹی ( س) کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔