فیروزوالہ،مختلف ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، چارزخمی

فیروزوالہ،مختلف ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، چارزخمی

فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو دوستوں سمیت تین افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کامونکی کے رہائشی دو دوست محمد عرفان اور محمد اکرام موٹر سائیکل پر لاہو ر سے کامونکی جا رہے تھے جب شامکے (کالا شاہ کاکو) کے قریب پہنچے تو آگے جانے والے ٹرک نے انہیں سائیڈ مار دی جس سے بے قابو ہو کر سٹرک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونوں نوجوان جان بحق ہو گئے ۔ فیروزوالہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ لاہور روڈ پر خانپور نہر کے قریب نا معلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر جان بحق ہو گیا۔ سگیاں پل کے قریب ٹرالہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار تین دوست شدید زخمی ہو گئے۔ شاہدرہ کے قریب ویگن رکشہ سے ٹکرا گئی ۔ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

مزید : علاقائی