لوہاری گیٹ ،آتشزدگی میں جاں بحق افراد سپرد خاک تحقیقات شروع

لوہاری گیٹ ،آتشزدگی میں جاں بحق افراد سپرد خاک تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (خبر نگا ر ) لوہاری میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی نماز جنازہ جھنڈا چوک میں ادا کردی گئی، جاں بحق ہونے والے میانی صاحب قبرستان سپرد خاک۔لوہاری کے علاقے جھنڈاچوک اندرون لوہاری گیٹ کے قریب چارمنزلہ مکان میں آتشزدگی کے افسوسناک واقع میں جاں بحق ہونے والے50 سالہ شاہداوراسکی اہلیہ قیصرہ،19 سالہ عائشہ،14 سالہ علی شاہد،65 سالہ گلشن بی بی اور4سالہ بچے کی نماز جنازہ جھنڈا چوک میں ادا کردی گئی ہے،نماز جنازہ میں مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،جاں بحق ہونے والوں کے ورثا اور علاقہ مکین شریک تھے۔سسکیوں اور آہوں میں جاں بحق ہونے والوں کو نماز جنازہ کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ جبکہ امدادی ٹیموں نے چارافرادکوزندہ بچالیا۔ واضح ر ہے تنگ گلیوں کے باعث امدادی ٹیموں کوریسکیوآپریشن مکمل کرنے میں دس گھنٹے لگ گئے۔ ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق جھنڈاچوک اندرون لوہاری گیٹ کے قریب چارمنزلہ مکان میں آتشزدگی کا واقعہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب اڑھائی بجے کے قریب پیش آیا۔لکڑی کے بنے گھرمیں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جودیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان میں پھیل گئی۔افسوسناک واقعہ میں پچاس سالہ شاہداوراسکی اہلیہ قیصرہ،انیس سالہ عائشہ،چودہ سالہ علی شاہد،پینسٹھ سالہ گلشن بی بی اورچارسالہ بچہ جاں بحق ہوئے۔مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جائے حادثہ کادورہ کیااورکہاکہ مکان گراکرواقعہ کی انکوائری کرائی جائے گی۔ ڈی جی ریسکیوبریگیڈئیرریٹائرڈارشدضیائکاکہناہے کہ ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے تک مکان کابیشترحصہ جل چکاتھا۔اس حوالے سے ایس پی سٹی نو ید کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونیوا لے شاہدکااپنے بھائی عطاسے مکان کاتنازع تھا۔فرانزک ماہرین نے شواہدجمع کرلیے ہیں جن کی رپورٹ میں آتشزدگی کی وجوہات کاپتہ چلے گا۔واضح ر ہے گزشتہ2 سالوں کے دورا ن اندداون لا ہور شہر کے علاقوں میں آ گ لگنے کے با عث 100سے زاہد افرا د لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ جس میں ر یسکیو ٹیمو ں کی بھی نا اہلی اور ضلعی انتظا میہ کی بھی نا قص پا لسیو ں کی وجہ سے کو ئی بو سید ہ اور پرا نی عما رتوں کا کو ئی کا م نہیں کیا جا سکا۔

مزید :

علاقائی -