کراچی، لیاری میں سرچ آپریشن،ایک ملزم ہلاک، 5 گرفتار

کراچی، لیاری میں سرچ آپریشن،ایک ملزم ہلاک، 5 گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک جبکہ گینگ وار کے 5 کارندوں کو گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم گینگ وار کے کمانڈر عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی اور قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی درجنوں واراتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے لیاری کے علاقے گل محمد لین اور پھول پتی لین میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔ ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول