الطاف حسین اور حیدر عباس رضوی کے وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف حسین اور حیدر عباس رضوی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شرانگیز تقاریر کے الزام میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ایم کیو ایم کے قائد کی تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے ۔حیدر عباس رضوی اس سے قبل مقدمات میں ضمانت پر ہیں ۔عدالت نے ملزمان کو 23جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔