سوئیٹ ہوم میں بچوں کو اعلی تربیت دی جارہی ہے،سراج الحق

سوئیٹ ہوم میں بچوں کو اعلی تربیت دی جارہی ہے،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز میں بچوں کو اتنی اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے۔ہمارا ایمان ہے یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا شخص دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا۔ جب میں نے پڑھا زمین کے ننھے فرشتے اور اس کے نیچے زمرد خان کا نام تو میری یہ دلی خواہش تھی کہ ان زمیں کے ننھے فرشتوں سے ملوں۔زمرد خان کی عزت میر دل میں پہلے تو تھی ہی آج زمرد کا یہ کام دیکھ کر میرے دل میں ان کی عزت اور بڑھ گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہومز H-9 میں منعقدہ تقریب ‘‘ میں اور میری کہانی سراج الحق کی زبانی ننھے فرشتوں کے ہمراہ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس تقریب میں سویٹ ہومز کے ننھے فرشتوں نے سراج الحق سے ان کے زندگی سے متعلق مختلف سوالات پوچھے۔ جن کے جواب دیتے ہوئے سراج الحق نے اپنے زندگی کی ساری روداد بچوں کو سنائی۔ کہ جب پہلی بار اسلام آباد آئے تھے کالج میں ایڈمیشن کے لئے تو ان کے پاس اتنے پیس نہیں تھے کہ وہ کسی ہوٹل میں ٹھہرتے تو انہوں نے وہ رات ایک قصائی کے دکان کے باہر لگے لکڑی کے تھڑے پر گزاری تھی۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ سویٹ ہومز زمرد خان ،کے علاوہ سویٹ ہومز کے درجنوں بچوں اور رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔ زمرد خان نے استقبالیہ خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دل کی گہرایوں سے شکرگزار ہوں۔کہ آپ نے اپنا اتنا قیمتی وقت ہمارے ان ننھے فرشتوں کے ساتھ گزارا۔پاکستان سویٹ ہومز میں 3600 یتیم بچے 32 سنٹر میں زیر پرورش ہیں اور تمام جماعتیں بشمول مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی سب جماعتیں اس بورڈ میں آچکی ہیں کیونکہ یہ پراجیکٹ پورے پاکستا ن کا پراجیکٹ ہے کسی ایک جماعت کا نہیں۔اور میری سب سے اپیل ہے کہ وہ آیں اور اس قافلے کا حصہ بنیں۔ پاکستان سویٹ ہومز اس وقت نا صرف پاکستان کا بلکہ پورے ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ اور میرا یہ خواب ہے کہ ایک دن میں پاکستان کے ہر ایک یتیم بچے تک ہر حا ل میں پہنچونگا ۔ سنیٹر سراج الحق نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کا پراجیکٹ ان کی تنظیم بھی چلا رہی ہے جس کا نام آغوش ہے۔ جس میں یتیم بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ اور انہوں نے گورنمنٹ سے بھی اپیل کی کہ پروٹوکول کے پیسے بچا کر ایسے بچوں پر خرچ کرنے چاہئے تاکہ باقی یتیم بچے بھی احساس محرومی سے بچ جائیں۔ میں زمرد خان کو داد دونگا کہ جو کام گورنمنٹ کو کرنا چاہئے تھا وہ زمرد خان کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اور سراج الحق بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔