اے این پی نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور فلاح و بہبود کی بات کی ہے:میاں افتخار حسین

اے این پی نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور فلاح و بہبود کی بات کی ہے:میاں افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی ( نما ئندہ پاکستان ) عوا می نیشنل پار ٹی کے مرکزی جنرل سیکر ٹری میاں افتحار حسین نے کہا کہ ہم کہتے رہے کہ پا کستان میں داعش مو جود ہیں لیکن حکمران نہیں ما نتے وقت نے ثا بت کر دیا ہے کہ اے این پی نے ہمیشہ ملک کی مفاد اور سلا متی کی بات کی ہے آج سچ ثا بت ہوا کہ پا کستان میں داعش کے عہداران بھی ہے جس نے ملک سے داعش میں لو گوں کو بھر تی بھی کی ہے ہما رے حکمران اس مر تب مذاکرات کی کا میا بی کے لئے پڑ وسی مما لک کے ساتھ ایما نداری سے مذا کرات کریں مذاکرات کا میاب ہو ئے تو امید ہے کہ اس خطے میں امن قا ئم ہو جا ئے گا خدا نخوا ست مذا کرات کا میاب نہیں ہو ئے اس سے بھی بڑی تبا ہی کا خد شہ ہے داعش القا عدہ سے بھی خطر ناک ہے اس کا راستہ روکنے کے لئے تمام مما لک کو متحد ہو نا گا کیو نکہ القاعدہ سے اب داعش بن گیا ہے جس کو 40 مما لک فنڈنگ کر تا ہے امر یکی صدر با رک ابا مہ کا یہ اعلان کہ امر یکہ داعش اور القاعدہ سے اپنے ملک کو اور عوام کو مخفوظ رکھ سکتا ہے اور افغا نستان ،پا کستان کو ان سے طویل المدتی خطرات لا حق ہے یہ ہمارے لئے تبا ہی کی ایک نئی گھنٹی ہے امر یکہ داعش کی شکل میں ہم پر ایک مر تبہ پھر اپنا نزلہ نکا لنا چا ہتا ہے با چاخان با با اور عبدالو لی خان با با نے اس وقت کہا تھا کہ افغا نستان میں جنگ مذہب کا نہیں بلکہ مفا دات کا جنگ ہے جو حقیقت ثا بت ہوا اور تمام دنیا نے اب تسلیم کیا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے غازی ما ڈل سکول اینڈ کالج پبی میں حلقہ پی کے 12 کے ضلعی کو نسلران تپہ جات کے صدور اور سیکر ٹریز کے 26 جنوری کو چارسدہ میں با چا خان با با اور خان عبدالو لی خان باباکی بر سی کی تیاری کے سلسلے میں منعقد اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس مو قع پر اے این پی ضلع نو شہرہ کا صدر ملک جمعہ خان تحصیل کو نسل پبی کے ممبران حا جی محمد فا روق الحاج افتحار خان فلک نیاز سینا سکول اینڈ کالج پبی کے ایم ڈی غلام نبی سینا عباس خان شہزاد گل ایڈ وکیٹ جواد نبی سینا ایڈو کیٹ حا مد سعید نا ظم سیل خا نا ظم حا جی میا ں نو ید احمد فاروق سردار اخوانزادہ بھی مو جو د تھے میاں افتحار حسین نے کہا یہ اجلاس ان عظیم مجا ہد وں کی بر سی کو شیان شان طر یقے سے منا نے کے لئے ہے کار کنان 26 جنوری کو چارسدہ میں ہو نے والے بر سی میں بڑی تعداد میں شر کت کر کے ان خراج تحسین پیش کر یں انہون نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شر یف اے پی سی کا نفر نس کے فیصلوں کے مطا بق پاک چین رہداری روٹ یعنی مغر بی اکنامک کورو ڈور پر عمل کریں اگر اس پر عمل نہیں ہوا تو پھر اس کے خلاف بھر پور احتجاج کر ینگے انہوں نے کہا کہ خطے میں پا کستان افغا نستان اور ہندو ستان کے تعلقات بہتر ہو ئے اور ان کے مثبت روئے خو ش آئندہ ہے کہ پٹھان کو ٹ اور جلال آباد کے واقعات کے بعد ما ضی کے بر عکس مثبت رد عمل کا مظا ہرہ کیا گیا اور ایک دوسرے سے تعاون کا رد عمل سا منے آیا انہوں نے کہا کہ مضبوط مما لک اپنے اسلحہ بارود ٹینک وغیرہ کو فروخت کر نے کے لئے افغا نستان اور پا کستان کے مقا بلے میں لیبیا عراق اور شام مل گیا ہے اس لئے ہما رے حکمران ہوش کا مظا ہرہ کر یں اور پڑو سی مما لک کے ساتھ مذاکراتی عمل کو کا میاب بنا ئیں یہ ہما رے لئے اللہ تعا لیٰ نے ایک اور مو قع دیا ہے اس کو ضا ئع نہ کریں اجلاس سے ملک جمعہ خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 26 جنوری کو با چا خان با با اور ولی خان با با کی بر سی ہے اس کی تیاری کے سلسلے میں ہے ان خراج تحسین پیش کر نے کا یہ ایک عظیم مو قع ہے تمام کار کنان اس بر سی میں شر کت کر نے کے لئے پار ٹی تمام کار کنوں سے را بطے کریں پی کے 12 کا جلوس ڈاگئی چوک پبی جی ٹی روڈ پر جمع ہو گا اور یہاں سے بڑی جلوس کی شکل میں روا نہ ہو گا خو یشکی روڈ پر نو شہرہ کے مقام پر دیگر حلقوں کے جلوس میں شکل ہو نگے اور نو شہرہ سے ایک ؑ ظم الشان جلوس میں بر سی میں شر کت کے لئے چا رسدہ روا نہ ہو نگے انہوں نے تمام کار کنوں پر زور دیا کہ پا بندی وقت کا خیال رکھیں