کوہاٹ کا باشندہ کوئٹہ خودکش حملہ میں شہید ہوگیا

کوہاٹ کا باشندہ کوئٹہ خودکش حملہ میں شہید ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شکردرہ، غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی کا ایک اور سپوت مادر وطن کی خدمت پر قربان شکردرہ کا رہائشی توصیف کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز پر خودکش حملے میں شہید ہوگیا فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران سمیت شکردرہ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی شہید کا جسد خاکی قومی پرچم میں لپٹا ہوا تھافرنٹئیر کور کے چاک و چوبند دستے نے میت کو سلامی پیش کی شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی شہید کے لواحقین میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے صوبہ بلوچستان کے درالخلافہ کوئٹہ میں خود کش بم حملے میں 14افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے دھماکہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ حفاظتی ٹیکوں کے مرکز کے قریب ہوا ہلاک ہونے والے تمام افراد سیکیورٹی اہلکار تھے جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور تھے