مقتولین میں 32سالہ بخت مینہ،6سالہ بیٹی گل مینہ،7سالہ آمنہ اور 4سالہ وقاص شامل ،لاشیں مردہ خانہ منتقل،ملزم فرار

مقتولین میں 32سالہ بخت مینہ،6سالہ بیٹی گل مینہ،7سالہ آمنہ اور 4سالہ وقاص شامل ...

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاورکے علاقے پہاڑی پورہ میں غربت سے تنگ شخص نے ظلم و بربریت کی داستان رقم کردی اپنے تین بچوں اور بیوی کو کلہاڑی اور تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا تاہم بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھیج دیں اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ابتدائیہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے محلہ اسلام آباد کے رہائشی ملزم عمر خان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں موجود کلہاڑی سے پہلے اپنی بیوی32سالہ بخت مینہ 7سالہ بیٹی آمنہ 6سالہ گل مینہ اور 4سالہ بیٹے وقاص پر کلہاڑی اور دوسرے تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے ان کی زندگی کا خاتمہ کردیا اور خود خاموشی سے گھر کا دروازہ بند کرکے فرارہوگیااس دوران اہل علاقہ کو شک گزرا تو انہوں نے مقامی پولیس سے رابطہ قائم کیاپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرخون میں لپٹی ہوئی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کرمزید تفتیش شروع کردی مقامی ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بیوی بچوں کو غربت سے تنگ آکر قتل کردیا پولیس کے مطابق قتل کے محرکات جاننے کیلئے پولیس کیس کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے تاہم تاحال پولیس کو ملزم کے بارے کوئی سراغ نہ مل سکا

مزید : پشاورصفحہ اول