بلدیاتی احتیارات عوام کی امانت ہیں:مرزا دلاور بیگ

بلدیاتی احتیارات عوام کی امانت ہیں:مرزا دلاور بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین یونین کونسل بھڑتھ مرزا دلاور بیگ نے کہا ہے کہ بلدیاتی احتیارات عوام کی امانت ہیں یونین کونسل کے عوام کی بہتری کی خاطر کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔جس اعتماد اور یقین کا اظہارکرتے ہوئے علاقہ کے عوام نے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں ۔انشاء اللہ یونین کونسل کو تعمیر وترقی کے لحاظ سے مثالی یونین کونسل بنانے کیلئے اپنے شب وروز عوامی خدمت اور علاقائی تعمیر وترقی کی خاطر وقف کر دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب حلف برداری سے واپسی پر اپنے مرکزی ڈیرہ رحیم پور کھچیاں میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔دریں اثناء مرزا دلاور بیگ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار کے ہمراہ مختلف یونین کونسلوں سے کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے عہدیداروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور کہا کہ تحریک انصاف ملک میں میرٹ اور احتساب کا یکساں نظام نافذ کرنا چاہتی ہے جس میں ہر پاکستانی کو مساوی حقوق حاصل ہو ۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں نے انصاف کے نظام کی وجہ سے ترقی وخوشخالی کی منازل طے کی ہیں اور ناانصافی پر کوئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا ہے ۔ملک میں صاف شفاف نظام کا نفاز تحریک انصاف کا مشن ہے جس کیلئے پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکنان و وکرز مل کر حقیقی حقداروں کو منتخب کریں گے تاکہ پارٹی کا مورال مزید بلند ہو سکے۔