کراچی کو زہریلا پانی فراہم کرنے کی باتیں درست نہیں،جام خان شورو

کراچی کو زہریلا پانی فراہم کرنے کی باتیں درست نہیں،جام خان شورو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی کو زہریلا پانی فراہم کرنے کی باتیں درست نہیں ہیں ۔ شہر کو فلٹر پلانٹس سے پا نی مہیا کیا جا رہا ہے ۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن کامران اختر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بیان دے رہے تھے ۔ کامران اختر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو زہریلا پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ کینجھر جھیل میں مردہ جانور پڑے ہوتے ہیں اور یہی پانی کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے ۔ جام خان شورو نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ کراچی کو زہریلا یا آلودہ پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ کینجھر جھیل میں پانی دریائے سندھ سے آتا ہے ۔ اگر دریا میں کوئی جانور مر جاتا ہے اور وہ جھیل میں آ جاتا ہے تو فوراً جھیل کو صاف کر دیا جاتا ہے ۔ یہ پانی پانچ فلٹر پلانٹس سے فلٹر ہونے کے بعد شہر کو فراہم کیا جاتا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر