ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شہری کی ضمانت منظور

ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شہری کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے کے دوران شہری کی گاڑی کو نقصان پہنچانے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں شفیق کی 20ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔ملزم شفیق نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں درخواست گذار ضمانت دائر کی تھی ۔ 12جنوری 2016کو سول لائن تھانے میں شفیق نے گاڑی اٹھانے کی پاداش میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا اور حملے کے دوران شہری اسد اللہ کی گاڑی کے شیشے ٹور کر نقصان پہنچایا تھا۔ سول لائن پولیس نے شفیق کے خلاف ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور شہری کی گاڑی کا نقصان پہنچانے کے دو مقدمات درج ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر