گزری پولیس مقابلہ،درخواست پر ایس ایچ اوکونوٹس

گزری پولیس مقابلہ،درخواست پر ایس ایچ اوکونوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عدالت نے گزشتہ ماہ گزری میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ ڈاکو کی ہلاکت کے خلاف درخواست پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے۔کراچی سٹی کورٹ میں سیشن عدالت کے روبرو گزشتہ ماہ گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے زکریا کے اہل خانہ کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ جس میں زکریا کے گھر والوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے بیٹا مجرم نہیں تھا ، وہ تعلیم یافتہ اور بیرون ملک ملازمت کرتا تھا ، پولیس نے اسے لیاری سے تعلق ہونے کی پاداش میں قتل کیا اور پھر اسے مقابلہ قرار دے دیا۔ عدالت نے مدعیان کا موقف سننے کے بعد متعلق پر ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جنوری تک سماعت ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر