سعودی عرب، ایران کشیدگی کا فائدہ داعش کو ہوگا، پاکستان اقوام متحدہ میں شدت پسند تنظیم کیخلاف قرارداد لائے: رحمان ملک

سعودی عرب، ایران کشیدگی کا فائدہ داعش کو ہوگا، پاکستان اقوام متحدہ میں شدت ...
سعودی عرب، ایران کشیدگی کا فائدہ داعش کو ہوگا، پاکستان اقوام متحدہ میں شدت پسند تنظیم کیخلاف قرارداد لائے: رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سعودی عرب، ایران تنازعہ کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں وزیر اعظم سے کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لے کر آئے۔
رحمان ملک کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی سے خطے میں فرقہ واریت بڑھے گی جس کا فائدہ داعش کو ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ اسلام دشمن قوتیں ہیں۔داعش مسلم امہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لے کر آئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ داعش کو انسانیت کا دشمن قرار دلوانے کیلئے اقوام متحدہ سے رابطہ کیا جائے اورپاکستان اقوام متحدہ میں داعش کیخلاف قرار داد لے کر آئے۔ رحمان ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے پارلیمنٹیرینز کا اعلیٰ وفد سعودی عرب اور ایران بھیجا جائے اور تنازعہ کا پرامن حل نکالا جائے۔

مزید :

قومی -