جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بجلی بند ، فلائٹ آپریشن متاثر

جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بجلی بند ، فلائٹ آپریشن متاثر
جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بجلی بند ، فلائٹ آپریشن متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بجلی بند ہونے   کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بجلی بند ہونے کی وجہ سے جنریٹر سے بجلی کی سپلائی دی جارہی ہے۔ بندش کی وجہ سے پی آئی اے ، نجی ایئرلائنز اور سول ایوی ایشن کے کاموں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز مظفر گڑھ سے 220 کے وی کی ایک ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ہوئی تھی جس کے بعد منگلا اور تربیلا ڈیم سمیت 15 پاور سٹیشن بیٹھ گئے تھے۔ پاور سٹیشنز میں خرابی کی وجہ سے ملک کے 70 فیصد علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی تھی اور بجلی کا یہ کریک ڈاؤن 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

مزید :

کراچی -