ڈیفنس میں مبینہ مقابلے میں ہلاک نوجوان ذکریا اور ساتھی کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش

ڈیفنس میں مبینہ مقابلے میں ہلاک نوجوان ذکریا اور ساتھی کیخلاف تحقیقاتی ...
ڈیفنس میں مبینہ مقابلے میں ہلاک نوجوان ذکریا اور ساتھی کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میںہلاک نوجوان ذکریا اور اس کے ساتھی کیخلاف تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے جبکہ مقدمہ کی سماعت 18جنوری تک ملتوی ہو گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے اپنی پیش کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یکم جنوری کو احسن نے ملزموں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا ،ذکریا ڈیفنس میں مقابلے کے دوران مارا گیا تھا۔مزید بتایا گیا کہ مدعی احسن نے ملزموں کی شناخت کر لی تھی ،ملزموں سے مدعی کا لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا ۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کر دی ۔

مزید : کراچی