جنوبی افریقہ بھی سپاٹ فکسنگ کی زد میں آگیا، 11 کھلاڑیوں سے تحقیقات جاری

جنوبی افریقہ بھی سپاٹ فکسنگ کی زد میں آگیا، 11 کھلاڑیوں سے تحقیقات جاری
جنوبی افریقہ بھی سپاٹ فکسنگ کی زد میں آگیا، 11 کھلاڑیوں سے تحقیقات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاو¿ن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے قومی ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سپاٹ فکسنگ کے انکشاف کے بعد دس سے گیارہ کھلاڑیوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے 2 کھلاڑی سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں جن سے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ تحقیقات کررہا ہے۔ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹیسٹ کھیل چکے ہیں، کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں آسکے ۔ اس کے علاوہ بھارتی نژاد کھلاڑی غلام بودی سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جو 2007 میں ٹیم کا حصہ تھے تاہم کرپشن کے الزامات میں معطل ہوگئے تھے۔
باقی جن کھلاڑیوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں انہیں سپاٹ فکسنگ کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے فکسنگ کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن بورڈ کو رپورٹ نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل -