ایاز صادق دولت مشترکہ سپیکر ز کانفرنس کی قائمہ کمیٹی میں ایشیائی نمائندہ منتخب

ایاز صادق دولت مشترکہ سپیکر ز کانفرنس کی قائمہ کمیٹی میں ایشیائی نمائندہ ...
ایاز صادق دولت مشترکہ سپیکر ز کانفرنس کی قائمہ کمیٹی میں ایشیائی نمائندہ منتخب

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 54 ممالک پر مشتمل دولت مشترکہ کی سپیکرز کانفرنس کی قائمہ کمیٹی میں بطور نمائندہ برائے ایشیا منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کا انتخابات ملائیشیا کے شہر کوتا کینابالو (Kota Kinabalu ) میں منعقد ہونے والے 23 ویں دولت مشترکہ کانفرنس برائے سپیکر زو پر یذائڈنگ آفیسرز (CSPOC ) میں کیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سردار ایاز صادق کا نام مالدیپ کی پارلیمانی مجلس کے سپیکر عبداللہ ماسیح محمد (Abdulla Masseh Mohammad) کی جانب سے تجویز کیا گیا جس کی تائید سری لنکن پارلیمانی کے سپیکر کا رو جیسوریا (Karu ki کی Jaysuriya)کی جانب سے کی گئی ۔ اس انتخاب کے بعد سردار ایاز صادق سپیکر ز کانفرنس کی قائمہ کمیٹی کے رکن کے طورپر دوسال کی مدت کیلئے 2018 ءتک خدمات انجام دیںگے۔ تین روزہ کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی سربراہی میں دورکنی پارلیمانی وفد نے شرکت کی۔

مزید : اسلام آباد