ٹرمپ صدر بنے تو امریکہ سے سرمایہ نکال لیں گے: عرب سرمایہ کا ر

ٹرمپ صدر بنے تو امریکہ سے سرمایہ نکال لیں گے: عرب سرمایہ کا ر
ٹرمپ صدر بنے تو امریکہ سے سرمایہ نکال لیں گے: عرب سرمایہ کا ر

  

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے چوٹی کے سرمایہ کاروں نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو وہ اربوں ڈالر کی امریکہ میں کی گئی اپنی سرمایہ کاری نکال لیںگے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات رواں سال کے آخر میں ہونا ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ٹرمپ اس وقت ایک متنازعہ شخصیت بن کر سامنے آئے جب انہوں نے ایک بیان میں مسلمانوں کی امریکہ آنے پر عارضی پابندی لگانے کا کہا۔ ان کا اشارہ شامی مہاجرین کی طرف تھا۔ امارات کے دیوقامت سرمایہ کار خلف الحبطور جو ٹرمپ کی بطور صدارتی امیدوار حمایت کرتے رہے ہیں اب ان کی مخالفت پر اتر آئے ہیں۔ حبطور نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ امریکی صدر بنے تو امریکہ بہت کچھ گنوا بیٹھے گا۔ سرمایہ کار امریکہ میں سرمایہ کاری کے اپنے تمام منصوبے ٹھپ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی صرف ایک وجہ ہو گی کہ اگر کوئی اپنے ملک میں مجھے نہیں چاہتا تو میں اس ملک میں سرمایہ کاری کیوں کروں۔

مزید : اسلام آباد