بھارتی اداکار جانی لیور پاکستانی کامیڈین سلیم البیلا اور سخاوت ناز کے مداح نکلے

بھارتی اداکار جانی لیور پاکستانی کامیڈین سلیم البیلا اور سخاوت ناز کے مداح ...
بھارتی اداکار جانی لیور پاکستانی کامیڈین سلیم البیلا اور سخاوت ناز کے مداح نکلے

  

لاہور ( این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کامیڈی اداکار جانی لیور نے پاکستانی کامیڈین سلیم البیلا اور سخاوت ناز کو بہترین کامیڈین قرار دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار جانی لیور نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سلیم البیلا اور سخاوت ناز ٹی وی پر جس طرح برجستہ انداز میں کامیڈی کر رہے ہیں وہ اس بات کی علامت ہے کہ دونوں اداکار برصغیر کے ابھرتے ہوئے نوجوان کامیڈین ہیں اور میں ذاتی طور پر ان کا مداح ہوں ۔ انہوں نے سلیم البیلا اور سخاوت ناز کو بھارت آکر اپنا مہمان بننے کی دعوت بھی دی ہے ۔ اس حوالے سے سلیم البیلا اور سخاوت ناز کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بھارتی فلموں کے ایک بڑے لیجنڈ کامیڈین نے ہمارے لیے اچھے کلمات ادا کیے ہیں ۔

مزید : تفریح