اداکارہ عینی طاہرہ کانئی فلم میں پہلی مرتبہ ڈبل رول کرنے کافیصلہ
لاہور ( این این آئی) اداکارہ عینی طاہرہ نئی فلم میں پہلی مرتبہ ڈبل رول ادا کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ اپنی نئی فلم ” ٹرسٹ ان لیو “ میں ڈبل رول ادا کر رہی ہیں جس میں ایک کریکٹر میں وہ بڑی معصوم اور شریف دکھائی دیتی ہیں جبکہ دوسرے کریکٹر میں وہ بولڈ قسم کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ مذکورہ فلم کی شوٹنگ لاہور میں سبزازار کے علاقے میں کی گئی جس میں عینی طاہرہ نے خوبصورتی کے ساتھ اپنے سین کی عکسبند ی کروائی ۔ فلم میں عینی طاہرہ کے مد مقابل ہیرو کا کردار نوید رضا ادا کر رہے ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ تسلسل سے جاری ہے اور اس کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائیگا ۔ فلم کے ہدایتکار نوید رضا ہیں ۔