بلک شپنگ کرائے کا انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 400 پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلک شپنگ کرائے کا انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 400 پوائنٹس سے بھی نیچے آ گیا ہے اور ہزاروں کلومیٹر سے لائے جانے والے کوئلے کا کرایا ٹیکسی کے کرائے جیسا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجناس، کوئلے اور آئرن کے شپنگ کرائے تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں اور ماہرین کے مطابق چین میں معاشی خدشات اور عالمی منڈی میںتیل کی قیمتوں میں کمی بالٹکس انڈیکس کریش کی وجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا سے کھانے کے تیل کی شیپنگ کرائے بھی 40 فیصد کم ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ سے پاکستان ایک ٹن کوئلہ لانے کا کرایہ بھی 600 روپے تک کم ہو گیا ہے۔