سعودی عرب ایران تنازعہ ، پاکستان کے بعدچین بھی میدان میں آگیا، صدر کا دورے کا اعلان

سعودی عرب ایران تنازعہ ، پاکستان کے بعدچین بھی میدان میں آگیا، صدر کا دورے کا ...
سعودی عرب ایران تنازعہ ، پاکستان کے بعدچین بھی میدان میں آگیا، صدر کا دورے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے بعد چین بھی میدان میں آگیا اور آئندہ ہفتے صدر ژی جنگ پنگ کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا اعلان کردیاگیاتاکہ سفارتی سطح پر کردار اداکیاجاسکے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تیل کی فراہمی پر انحصار کرنے کے باوجود چین نے مشرق وسطیٰ کی سفارتکاری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چار مستقل ممبران امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور روس پر چھوڑدی تھی لیکن اب خاص طورپر شام کے معاملے میں چین نے بھی مداخلت کی کاوشیں شروع کردی ہیں اور اسی ضمن میں انہوں نے دونوں وزرائے خارجہ اور اپوزیشن حکام کی میٹنگ کی میزبانی کابھی فیصلہ لیا۔
اپنے ایک بیان میں چین کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ صدر ژی جنگ پنگ19سے 23جنوری کے دوران سعودی عرب ، ایران اور مصر کا دورہ کریں گے تاہم مزید تفصیلات نہیں دی گئیں ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کسی بھی چینی صدر نے 2009ءکے بعد سعودی عرب اور 2002ءکے بعد ایران کا دورہ نہیں کیا۔
گزشتہ ہفتے چین کے ایک وفد نے سعودی عرب اور ایران کا دورہ کیا تھا اور دونوں ممالک کو اپنے درمیان پائی جانیوالی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیاتھا۔ بیجنگ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے ’عریبین بزنس‘ نے لکھاکہ چین دونوں ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان اپنے آپ کو ایک قابل بھروسہ ثالث کے طورپر پیش کررہاہے جیساکہ اُس نے شام کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اپنا کردار اداکیا۔رواں ہفتے چین نے واضح کیاتھاکہ وہ عرب دنیا کیساتھ دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ، مشترکہ مشقیں ، انٹیلی جنس کا تبادلہ اور ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں مزید مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے ۔
یادرہے کہ وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے دونوں ممالک کے دورے کا فیصلہ کیاہے ، کب سے شروع ہورہاہے اور کن کن سے ملاقاتیں کریں گے ؟تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔