جب تک احتساب اپنے گھر سے نہیں کرتے، کسی کا احتساب نہیں کر سکتے: جسٹس ثاقب نثار

جب تک احتساب اپنے گھر سے نہیں کرتے، کسی کا احتساب نہیں کر سکتے: جسٹس ثاقب نثار
جب تک احتساب اپنے گھر سے نہیں کرتے، کسی کا احتساب نہیں کر سکتے: جسٹس ثاقب نثار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جب تک احتساب اپنے گھر سے نہیں کرتے، کسی کا احتساب نہیں کر سکتے، ادارے کی تذلیل پر اترے ہوئے لوگوں کے خلاف ایکشن لینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی بحالی تحریک میں عوام نے طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا لیکن افسوس ہم اس طاقت کو سنبھال نہیں پائے۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ خواب آئے اور صبح اٹھ کر سوموٹو لے لیا جائے کیونکہ لوگوں کا عدلیہ پر اعتبار ہو گا تو فیصلے مانے جائیں گے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خبردار کرتا ہوں کہ عدلیہ کی تذلیل کرنے والے قبال قبول نہیں ہے، سلطان کے قاضی نہیں ہیں اس لئے قانون کے مطابق انصاف کرنا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں