سندھ حکومت کا کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج ،قائم علی شاہ اور شہلا رضا کو نااہل قرار دینے کی استدعا

سندھ حکومت کا کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج ،قائم علی شاہ ...
سندھ حکومت کا کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج ،قائم علی شاہ اور شہلا رضا کو نااہل قرار دینے کی استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کا کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، چیف سیکرٹری اور اپوزیشن لیڈر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سے متعلق بدنیتی پر مبنی موقف جمع کرایاہے۔عدالت سے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ، شہلا رضا اور نثار کھوڑوکو نااہل قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔