ششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی، میڈیکل رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف

ششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی، میڈیکل رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف
ششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی، میڈیکل رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس رہنما ششی تھرور کی اہلیہ کو زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے اور میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت طبعی نہیں بلکہ زہر کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔ کانگریس رہنما ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پر اسرار موت پرتفتیش کرنے والے بھارتی ادارے نے ان کی موت سے متعلق جاری کردہ میڈیکل رپورٹ کے بارے بتایا کہ ان کے جسم میں زہریلے اور خطرناک کیمیکل کی موجودگی پائی گئی ہے اور ممکنہ طورپرسنندا کی موت زہرخورانی کے باعث ہوئی ہے تاہم ابھی اس زہریلے مادے کی مقدار پر مزید جانچ کی ضرورت ہے۔

حکام کے مطابق سنندا کے پیٹ، تلی، جگر، گردوں اور پیشاب کے تجزیے میں اس زہریلے مادے کی موجودگی پائی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسی ہسپتال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنندا کی موت کی وجہ زہر کو قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں کانگریس رہنما ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کو غیر طبعی قرار دے کر ان کے قتل کا کیس نئی دلی میں درج کیا گیا تھا۔