پولیس موبائل پر دستی بم حملہ،4 اہلکار زخمی

پولیس موبائل پر دستی بم حملہ،4 اہلکار زخمی
پولیس موبائل پر دستی بم حملہ،4 اہلکار زخمی

  

صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک)شگئی پل کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے ایک پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے شگئی پل کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم پھینک دیا۔ بم حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید : صوابی