یو ٹیوب کالوکل ورژن پاکستان میں لانچ ،پی ٹی اے نے پابندی ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

یو ٹیوب کالوکل ورژن پاکستان میں لانچ ،پی ٹی اے نے پابندی ہٹانے کیلئے سپریم ...
یو ٹیوب کالوکل ورژن پاکستان میں لانچ ،پی ٹی اے نے پابندی ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوٹیوب پر پابندی ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیاہے۔جیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے سپریم کورٹ میں اپنے وکیل کے ذریعے دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی اے نے عدالتی حکم پر یو ٹیوب پرپابندی عائد کی۔ کہا گیا کہ یو ٹیوب نے اپنالوکل ورژن پاکستان میں لانچ کردیاہے، یوٹیوب کے لوکل ورژن پرقابل اعتراض موادموجود نہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ یوٹیوب کے لوکل ورژن کے آنے کے بعد مزید پابندی کی ضرورت نہیں رہی،قابل اعتراض مواداپ لوڈ ہونے کی صورت میں یوٹیوب انتظامیہ اس کوہٹا دیگی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی /اہم خبریں