رینجرز کا آپریشن بلا تفریق، منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا : میجرجنرل بلال اکبر

رینجرز کا آپریشن بلا تفریق، منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا : میجرجنرل بلال ...
رینجرز کا آپریشن بلا تفریق، منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا : میجرجنرل بلال اکبر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی سندھ رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز کا آپریشن بلا تفریق ہے جسے ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، آپریشن کے مثبت نتائج کے ساتھ عوامی تعاون بڑھ رہاہے۔

سینیٹر شاہی سید کی زیر قیادت پختون جرگے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ عوام کی مدد سے ٹارگٹ کلرزاوربھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کی گئی ، عوام کی مدد سے ہی دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ پاکستان رینجرزکاآپریشن بلاتفریق ہے،منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا ، شہری جرائم میں ملوث افراد کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دے رہے ہیں ۔ آپریشن کے مثبت نتائج کے ساتھ عوامی تعاون بھی بڑھ رہاہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ رینجرز ، سیکٹر کمانڈرز ، ڈی آئی جیز سمیت دیگر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں