تائیوان صدارتی انتخابات،حکمران جماعت کو شکست،ڈیموکریٹک پروگریسو کی سربراہ پہلی خاتون صدر منتخب

تائیوان صدارتی انتخابات،حکمران جماعت کو شکست،ڈیموکریٹک پروگریسو کی سربراہ ...
تائیوان صدارتی انتخابات،حکمران جماعت کو شکست،ڈیموکریٹک پروگریسو کی سربراہ پہلی خاتون صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائی پے (مانیٹرنگ ڈیسک)تائیوان صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پروگریسوپارٹی نے حکمران جماعت نیشنلسٹ پارٹی کو شکست دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ماﺅ چی کو پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفیٰ ہو گئے ہیں اور اپوزیشن جماعت کی سربراہ سائی ینگ وین تائیوان کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نومبر 1988میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ بینظیر بھٹو شہید پاکستان کی وزیراعظم منتخب ہو ئیں تھیںاس لیے پاکستان تقریباً 28سال قبل خاتون وزیراعظم کا اعزاز حاصل کر چکاہے۔پاکستان میں پارلیمانی نظام ہے جس کے تحت تمام اختیارات وزیراعظم کے پاس ہوتے ہیں جبکہ تائیوان میں صدارتی نظام ہے اور اس نظام کے تحت تمام اختیارات صدر کے پاس ہوتے ہیں ۔