اسلام آباد کی 27مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخاب،ن لیگ نے 18اور پی ٹی آئی نے نو پر کامیابی حاصل کی

اسلام آباد کی 27مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخاب،ن لیگ نے 18اور پی ٹی آئی نے نو ...
اسلام آباد کی 27مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخاب،ن لیگ نے 18اور پی ٹی آئی نے نو پر کامیابی حاصل کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادکی 27مخصوص بلدیاتی نشستوں میں سے 18پر ن لیگ نے میدان مار لیاہے جبکہ تحریک انصاف نے نو نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی 27مخصوص بلدیاتی نشستوں پر 62امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 50یونین کونسلز کے چیئر مینوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا ۔
ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر ن لیگ کے شیخ انصر نے میدان مار لیاہے جبکہ کسان اور مزدور کی دو نشستوں پر ن لیگ اور ایک نشست پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے ۔یوتھ کی دونشستوں پر ن لیگ اور ایک نشست پر پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب ہو گیاہے ۔