شاہد آفریدی کی نظریں ڈیوڈ وارنر کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے پر مرکوز
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ میں اتوار کو کھیلا جائے گا،شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ میچ میں ڈیوڈ وارنر کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی 20 میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز کیوی بلے باز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے، انہوں نے 91 چھکے لگا رکھے ہیں ، گیل 87 چھکوں کے ساتھ دوسرے، شین واٹسن 69 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور وارنر 66 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔شاہد آفریدی نے 88 میچز میں 64 چھکے لگا رکھے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف دوسرے میچ میں ان کے نشانے پر وارنر کا ریکارڈ ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کیویز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں یووراج سنگھ کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔