ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تقابلی جائزہ ،گرین شرٹس کا پلڑا بھاری

ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تقابلی جائزہ ،گرین شرٹس کا پلڑا ...
ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تقابلی جائزہ ،گرین شرٹس کا پلڑا بھاری

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ،مجموعی طور 12 باہمی میچز میں سے شاہینوں کو8میں فتح جبکہ 4میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اب تک مجموعی طور 12ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میں گرین شرٹس نے8میں کامیابی حاصل کی جب کہ 4میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس اور کیویزکے مابین گذشتہ سیریز دسمبر 2014 میں یواے ای میں کھیلی گئی جو1-1سے برابر رہی، شاہد آفریدی کی قیادت میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کیخلاف 9ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ،ان میں سے اسے 5میں فتح اور 4 مقابلوں میں ناکامی ہوئی۔

مزید : کھیل