اسلام مخالف مظاہرے کرنے والے گوروں کو ان مسلمانوں نے ایسی شاندار پیشکش کردی کہ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بدترین مخالفین کے ساتھ بھی حسن سلوک سنتِ نبویؐ ہے اور اسلام کا حقیقی تقاضا بھی یہی ہے کہ مخالفین کے ساتھ بھی ایسا برتاؤ کیا جائے کہ وہ اسلام کی طرف مائل ہو جائیں، اسلام کے عالمگیر مذہب بننے کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی حسن سلوک ہے۔
برطانیہ کی سیاسی جماعت ’’انگلش ڈیفنس لیگ‘‘ اپنی مسلم دشمنی کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہے اور ہمیشہ سے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف نفرت کا اظہار کرتی آئی ہے۔ فروری میں برطانیہ کے شہر پریسٹن میں انگلش ڈیفنس لیگ کے کارکن مسلمانوں کے خلاف ایک احتجاجی مارچ کرنے جا رہے ہیں جس پر مسلمانوں کے ایک مقامی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس احتجاجی مارچ کے شرکاء کے لیے کھانے کا اہتمام کریں گے۔ مسلمانوں کے اس گروپ کا نام ’’لائٹ فاؤنڈیشن‘‘ ہے۔ لائٹ فاؤنڈیشن گروپ اکثر بین المذاہب مذاکروں کا اہتمام بھی کرتا رہتا ہے ۔
مزید جانئے: دنیا کے سب سے خوش ممالک کی فہرست جاری، سعودی عرب کا ایسا نمبر کہ دنیا حیران رہ گئی، پاکستان کے بارے میں بھی خوشخبری آگئی
برطانوی اخبار ’’دی انڈیپنڈنٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لائٹ فاؤنڈیشن نے اپنے فیس بک پیج پر احتجاجی مارچ کے لیے ڈنر تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ گروپ کے بانی ندیم اشفاق کا کہنا تھا کہ ’’ہم انگلش ڈیفنس لیگ کے ورکرز کو کھانے کی دعوت دینا چاہتے ہیں تاکہ پروقار اور باعزت طریقے سے گفتگو کر سکیں۔ پولیس کو بھی کھانے میں شریک کیا جا سکتا ہے اگر ڈیفنس لیگ کے ورکرز پولیس کی آمد رضامند ہو جائیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ڈیفنس لیگ کے کارکن مسلم کمیونٹی کے ساتھ رابطے بحال کریں۔ اگر مارچ سے قبل کارکنوں نے ہمارے ساتھ کھانے کی دعوت قبول کر لی تو ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنا احتجاجی مارچ کا فیصلہ تبدیل کر دیں گے۔ ‘‘دوسری طرف انگلش ڈیفنس لیگ کا کہنا ہے کہ وہ گروپ کی دعوت پر غوروخوض کر رہے ہیں۔