عمران خان نے چھ سالہ ایمن کی خواہش پوری کر دی

عمران خان نے چھ سالہ ایمن کی خواہش پوری کر دی
عمران خان نے چھ سالہ ایمن کی خواہش پوری کر دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 6سالہ ایمن کی خواہش پوری کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چھ سالہ ایمن برین ٹیومر کی مریضہ ہے اور ننھی بچی عمران خان  سے ملنے کی خواہش رکھتی تھی اور جب بات عمران خان تک پہنچی تو انہوں نے فوری طور پر پیغام بھجوا کر بچی کو  ملنے کیلئے بنی گالہ بلوا لیا ۔ایمن نے عمران خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کی اور تصاویر بھی بنوائیں ۔

واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن بھی بچوں کے ساتھ خاصا لگاورکھتے ہیں اور انہیں ایک دو بار چھوٹی بچیوں کے خط بھی موصول ہوئے جس میں روسی صدر سے تحفے میں کتا مانگا گیا ،جس پر روسی صدر نے بچیوں کی خواہش پوری کر دی ۔

مزید : اسلام آباد