کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا،سراج الحق

کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا،سراج الحق
کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا،سراج الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل سے قانون شکنی کی حوصلہ افزائی ہوگی اس لیے حکومت سندھ اس کے نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے بل واپس لے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کرمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل 2015 پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بے امنی میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا لیکن موجودہ ترمیمی بل سے قانون شکنی کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے شہر کا امن برباد ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی مجرموں کو چھڑانے کے بجائے گرفتاری کا ٹاسک لے کیونکہ اگر دوسری اسمبلیوں نے بھی اس طرح کے بل پاس کر لیے تو کوئی مھی مجرم جیل میں نہیں رہے گا .

مزید : لاہور