خاتون کو کھانا ڈلیور کرنے کے بعد نوجوان کی موبائل میسج پر رابطہ کرنے کی کوشش، آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ زندگی کی سب سے بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

خاتون کو کھانا ڈلیور کرنے کے بعد نوجوان کی موبائل میسج پر رابطہ کرنے کی کوشش، ...
خاتون کو کھانا ڈلیور کرنے کے بعد نوجوان کی موبائل میسج پر رابطہ کرنے کی کوشش، آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ زندگی کی سب سے بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) خواتین کو ہراساں کرنے کی بدعادت میں مبتلا لوگوں کو بعض اوقات ایسی صورتحال سے بھی واسطہ پڑ جاتا ہے کہ بڑی شرمندگی اٹھانا پڑ جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی پیزا ڈلیوری کا کام کرنے والے ایک نوجوان کے ساتھ ہوا، جس نے ایک گھر میں پیزا پہنچایا، اور بعد ازاں پیزا وصول کرنے والی لڑکی سے موبائل فون پر رابطے کی کوشش شروع کر دی۔ اس احمق نوجوان نے پیزا آرڈر میں درج فون نمبر حاصل کیا اور پھر اس نمبر کو پیزا وصول کرنے والی لڑکی کا سمجھ کر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے گفتگو کا آغاز کردیا۔ اخبار ’ڈیلی سٹار‘ میں بتائے گئے احوال کے مطابق ڈلیوری بوائے اور’ لڑکی‘ کے درمیان میسجز کا تبادلہ کچھ یوں ہوا۔
ڈلیوری بوائے: میں پچھلے سال ہیلووین پر رابن بنا تھا۔
’لڑکی‘: مجھے کچھ معلوم نہیں کہ آپ کون ہیں۔
ڈلیوری بوائے: میں ڈلیوری والا لڑکا ہوں۔ کیا آپ سنیپ چیٹ استعمال کرتی ہیں؟
’لڑکی‘:نہیں۔ آپ سنیپ چیٹ کیوں چاہتے ہیں؟
ڈلیوری بوائے: کیونکہ میں عام طور پر تصاویر اس کے ذریعے ہی بھیجتا ہوں۔
’لڑکی‘: کس قسم کی تصاویر؟ آپ صرف ٹیکسٹ میسج کیوں استعمال نہیں کرسکتے؟
ڈلیوری بوائے: اچھا میں آپ کو اپنی رابن کے حلیے میں تصویر بھیجتا ہوں۔ پھر آپ بھی مجھے اپنی کوئی تصویر بھیجئے گا۔ میں آپ کو اپنی ہر طرح کی تصویریں بھیجوں گا۔
اس کے بعد یہ نوجوان لڑکی کو اپنے دام میں پھنستا دیکھ کر اسے اپنی ایک تصویر بھیجتا ہے، جبکہ اس کی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کچھ قابل اعتراض تصاویر بھی بھیجنا چاہتا ہے، اور دوسری جانب سے بھی کچھ ایسی ہی توقعات رکھتا ہے۔اس کی جانب سے بھیجی گئی تصویر کے جواب میں دوسری طرف سے انتہائی غیر متوقع ردعمل آتا ہے۔
’لڑکی‘: یہ تو بہت پراسرار اور خوفزدہ کردینے والی ہے، بھائی۔ کیا اب آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ مجھے ٹیکسٹ میسج کیوں کررہے ہیں؟
اس بے وقوف کو اب تک معلوم نہیں ہوا تھا کہ جس لڑکی نے پیزا وصول کیا تھا فون نمبر اس کا نہیں تھا، اور یہ گھر کے ایک مرد کو ٹیکسٹ میسج بھیج رہا تھا۔ جب اس نے بات جاری رکھنے کوشش کی تو بالآخر جواب آیا:
’لڑکی‘: کیا تمہیں پتا ہے کہ تم ایک مرد سے بات کررہے ہو؟
ڈلیوری بوائے: ہاں۔ کوئی بات نہیں۔
’لڑکی‘: نہیں یہ پریشان کن بات ہے۔ یہ بہت ہی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔
ڈلیوری بوائے: ہاں۔ کوئی بات نہیں۔
’لڑکی‘: اب آپ سے Reddit پر ملاقات ہوگی، دوست۔ آپ سے ہونے والی یہ تمام بات چیت انٹرنیٹ پر براہ راست جارہی تھی، اور اب آپ سوشل میڈیا پر ایک تماشہ بن چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -