سکول میں فیل ہوجانے والا بھارتی مسلمان دبئی جاکر مہینوں میں ارب پتی کیسے بن گیا؟ نوجوان کیلئے انتہائی سبق آموز کہانی

سکول میں فیل ہوجانے والا بھارتی مسلمان دبئی جاکر مہینوں میں ارب پتی کیسے بن ...
سکول میں فیل ہوجانے والا بھارتی مسلمان دبئی جاکر مہینوں میں ارب پتی کیسے بن گیا؟ نوجوان کیلئے انتہائی سبق آموز کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر کیرالہ کے ایک غریب مزدور کے گھر پیدا ہونے والے لڑکے نے محض اپنی محنت اور دیانت داری سے اربوں روپے کا کاروبار قائم کرلیا ہے، جو اب متحدہ عرب امارات میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔
’گلف نیوز‘ کے مطابق اس کاروبار کے روح رواں مصطفی نامی نوجوان نے بتایا کہ ایک وہ وقت بھی تھا کہ وہ چھٹی جماعت کے سالانہ امتحان میں فیل ہوگیا اور پڑھائی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، لیکن اپنے ایک استاد کی مہربانی اور شفقت کی وجہ سے دوبارہ پڑھائی کی طرف مائل ہوا۔ اس نوجوان نے سخت مالی مشکلات کے باوجود محنت جاری رکھی اور بالآخر مینجمنٹ سائنس کی ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اگرچہ وہ اپنی تعلیم کی بناءپر اچھی نوکری بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، لیکن اس کی کامیابی کا اصل سفر اس وقت شروع ہوا جب اس نے بھارت کے روایتی کھانے دوسہ کو دبئی میں فروخت کرنے کے لئے ایک چھوٹی سی کمپنی کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے 100 ارب روپے کی لاٹری جیت گئے لیکن پھر جشن مناتے کچھ ایسا ہوگیا کہ ساری خوشی ہی دھری کی دھری رہ گئی
مصطفی کا کہنا ہے کہ جب اس نے اپنے چار کزنز کے ساتھ مل کر کام شروع کیا تو وہ کھانے کے چند درجن پیکٹ ہی روزانہ تیار کرتے تھے، لیکن اب ان کی کمپنی 50 ہزار کلو دوسہ یومیہ کے علاوہ روزانہ 40 ہزار روٹیاں، دو لاکھ پراٹھے، اور ٹماٹر اور دھنیے کی چٹنی کے 2 ہزار پیکٹ فروخت کرتی ہے۔
مصطفی نے بتایا کہ دبئی ان کے لئے بہت ہی خوش قسمتی کا باعث بنا، کیونکہ یہاں پر ان کے روایتی کھانے کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابوظہبی میں بھی کاروبار کا آغاز کردیا گیاہے جبکہ عنقریب مسقط اور بحرین میں بھی وہ اپنے روایتی دیسی کھانے متعارف کروادیں گے، جس کے بعد ان کے کاروبار میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -