دبئی،سہ ملکی انڈر19 ٹورنامنٹ : باولرز کی تباہ کن باولنگ کی بدولت پاکستان کی آسٹریلیا کو 109رنز سے شکست
دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان نے سہ ملکی انڈر 19ٹورنامنٹ میں آسڑیلیا کو 109رنز سے شکست دے کر آنے والے انڈر 19ورلڈ کپ میں دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پاکستان کی پوری ٹیم پہلے کھیل کر 49.4اوورز میں 310رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔محمد عمر نے 66اور سیف بدر نے 53رنز بنائے۔ہیچر نے چار اور نائر نے تین کھلاڑی آوٹ کئے۔ جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم ارسل شیخ اور شاداب خان کی تباہ کن باولنگ کی بدولت 40.4اوورز میں 202رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ارسل شیخ نے ہیٹرک بھی کی۔نائر نے سنچری (106)سکور کی۔