سندھ حکومت نے اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو بلدیاتی انتخابات کیوں کرائے : وسیم اختر

سندھ حکومت نے اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو بلدیاتی انتخابات کیوں کرائے : ...
سندھ حکومت نے اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو بلدیاتی انتخابات کیوں کرائے : وسیم اختر

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہاہے کہ جب سندھ حکومت کو اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو بلدیاتی انتخابات کیوں کرائے؟ منتخب نمائندے بغیر اختیارات کے کیسے کام کریں گے؟

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ بلدیاتی اختیارات وزیراعلی سندھ کے پاس ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے مگر منتخب نمائندوں کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔وسیم اختر نے سندھ حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اگر اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو انتخابات کیوں کرائے؟ان کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل سندھ حکومت سے کئی بار اختیارات کے حوالے سے بات ہوئی، ہمیں یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں مگر افسوس کے کوئی وعدہ پورا نہیں ہو۔

مزید : کراچی