شوہر نے غلط دھندے کیلئے دبئی بھیجا: باپ کےہاتھوں اغوا کردہ بچوں کی ماں کا دبئی واپسی سے انکشاف

شوہر نے غلط دھندے کیلئے دبئی بھیجا: باپ کےہاتھوں اغوا کردہ بچوں کی ماں کا ...
شوہر نے غلط دھندے کیلئے دبئی بھیجا: باپ کےہاتھوں اغوا کردہ بچوں کی ماں کا دبئی واپسی سے انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں باپ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کی ماں دبئی سے وطن واپس  پہنچ گئی، خاتون نے ہوشربا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے غلط دھندے کیلئے بیرون ملک بھیجا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اورنگی ٹاﺅن میں باپ کی قید سے بازیاب ہونے والے تینوں بچوں کو صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ بچوں کی والدہ بھی دبئی سے کراچی  واپس پہنچ گئی ہے۔ خاتون نے ہوشربا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے غلط کاموں کیلئے اسے دبئی بھجوایا تھا، تاہم اس کے ضمیر نے گوارہ نہیں کیا۔خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا شوہر پیسوں کی خاطر بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔واضح رہے کہ یہ معاملہ ایک دن پہلے سامنے آیا تھا جب پیر آباد محمد پور چوکی کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص سعید کو گرفتار کیا تھا، سعید اپنے ہی تین بچوں کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بناتا تھااور  اپنے بچوں کی  تشدد زدہ تصویریں بیرون ملک مقیم بیوی کو بھیج کر   رقم کا مطالبہ کرتا تھا۔

مزید :

کراچی -