سینیٹر سراج الحق کی مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان کے گھر آمد ، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

سینیٹر سراج الحق کی مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان کے گھر آمد ، والدہ کی ...
سینیٹر سراج الحق کی مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان کے گھر آمد ، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ احمد حسان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور لاہور کے متوقع لارڈ میئر خواجہ احمد حسان سے اُن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لئے اُن کے گھر پہنچ گئے ۔سینیٹر سراج الحق نے خواجہ احمد حسان سے اُن کی والدہ کے انتقال پر  گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، ڈپٹی سیکرٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف اور عبدالعزیز عابد بھی اُن کے ہمراہ تھے۔دریں اثنا سراج الحق نے معروف اسلامی سکالر عبدالوکیل علوی مرحوم کے گھر جا کر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ سراج الحق مرحوم رکن عنایت اللہ خان کے گھر بھی گئے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا

مزید : لاہور