ٹیسٹ میں جیت پروٹیز کیلئے خواب بن گیا،انگلینڈ سے شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی، پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئی

ٹیسٹ میں جیت پروٹیز کیلئے خواب بن گیا،انگلینڈ سے شکست کے بعد رینکنگ میں ...
ٹیسٹ میں جیت پروٹیز کیلئے خواب بن گیا،انگلینڈ سے شکست کے بعد رینکنگ میں تنزلی، پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ویب ڈیسک)ٹیسٹ میچ میں کامیابی جنوبی افریقہ کی ٹیم کیلئے خواب بن گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور سیریز میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ اب بھارت 110پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 109پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک سال کے دوران کوئی بھی ٹیسٹ نہیں جیت سکی۔ اس کی آخری ٹیسٹ سیریز میں کامیابی آٹھویں نمبر کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تھی۔جنوری2015کے بعد سے ٹیم نے نو ٹیسٹ کھیلے جن میں سے پانچ ہارے جبکہ چار برابر رہے۔پاکستان چوتھے ، انگلینڈ پانچویں ، سری لنکا چھٹے ، نیوزی لینڈ ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -